Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ روز ہونے والی اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت کا تین صفحات پر تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں بتایا گیا کہ عدالت نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات بارہ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے، ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات ایک بجے تک کھلے رہے گی جبکہ مارکیٹس کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے ہیں۔

تحریری حکم کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے نے اسکولز کے بچوں کے لیے ماحولیات سے متعلق سلیبس عدالت میں پیش کیا، پنجاب بھر میں بہت سے اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں۔

عدالت نے قصور میں ٹینریز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ٹولیٹن مارکیٹ کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں؛ عید تک مارکیٹس رات کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں