اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی درخواست پر اعتراض کیا گیا۔
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے آئینی درخواست دائر کی۔
تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے عدالت سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔
تحریک انصاف کی سیاسی و کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار ہوئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔




















