اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 سے تصور ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا 11 اکتوبر 2018 کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 مئی کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔




















