Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے ان کے اور شریک ملزم اسد خان کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ 5 جولائی مقرر کردی۔

مزید برآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں