اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کرتے ہوئے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے استفسار پر انجم عقیل خان اپنے توہین آمیز الفاظ کی وضاحت نہ کرسکے۔
عدالت نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔




















