جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس شجاعت علی خان کی حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان اور صوبائی وزراء نے خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ حلف برداری تقریب میں وفاقی و صوبائی لاء افسران، انتظامی افسران اور عدالت عالیہ لاہور کے افسران سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔




















