Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی اور وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کا اقدام آئین کی بنیادی حقوق کے خلاف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

اظہر صدیق نے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں