Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے این اے 130 لاہور سے میاں نواز میاں شریف کی کامیابی کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار نے اپنے موقف میں کہا کہ میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا، حلقےسے ڈاکٹر یسمین راشد واضع اکثریت سے جیتیں۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے اور مزید سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو اہم آئینی امور پر معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں