Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی مقدمات؛ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی سمیت شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور خان، صداقت عباسی، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے، ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں