Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل و نمائندہ وزارت دفاع عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری، فیصل فرید چوہدری و دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

بعدازاں وفاقی حکومت کی جواب پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں