Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیخلاف نظرثانی درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کے قانون میں ترمیم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس فیصل زمان نے فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کے قانون میں ترمیم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار اشباء کامران نے موقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیکشن سات میں ترمیم کی، نگراں حکومت کی جانب سے کی گئی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے۔

 عدالت نے ریمارکس دیے کہ سنگل بینچ نے سیکشن سات اے پر پہلے ہی فیصلہ سنادیا، معاملہ ڈویژن بینچ کے سامنے زیرالتواء ہے اب عدالت اپیل میں ہی فیصلہ کرے گی۔

بعدازاں عدالت نے فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کے قانون میں ترمیم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں