Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائیکورٹ: 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف دونوں درخواستوں کو یکجا کردیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی ترامیم کے خلاف دونوں درخواستوں کو یکجا کردیا۔

دوران سمارعت بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے، اسلیے میری درخواست جلد سن لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل دونوں درخواستیں ایک ساتھ سن لیں گے۔

بعدازاں آئینی ترامیم کے خلاف دونوں درخواستوں کی سماعت کل کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں