Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران مزید ایک گواہ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی، جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے، ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کر دی گئی اور مجموعی طور پر مزید پانچ گواہ طلب کر لیے گئے، تاہم عدالت نے محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن اور فہیم کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کیس کی مزید سماعت منگل 14 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں