Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت نہ پہنچ سکے۔

سماعت کے آغاز پر وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج پتا تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے، یہ لوگ شاہد چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں، اگر یہ لوگ کیس نہیں چلانا چاہتے تو انکی مرضی ہے۔

جسٹس امین الدین خان طنے استفسار کیا کہ کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟ عدالتی عملے نے ججز کو جواب دیا کہ کسی فریق کا کوئی وکیل نہیں پہنچ سکا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ رانا صاحب آپ بھی تو پہنچ گئے ہیں تو راجہ صاحب بھی پہنچ سکتے تھے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں