Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری ملتوی کردی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، اس حوالے سے عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ عدالتی عملے نے فون پر کہا کہ سماعت آج نہیں ہوگی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں