اسلام آباد: سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹس جنرل اور سینئر وکلاء شرکت کی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت قانون نے گزشتہ روز جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسٹس علی باقر نجفی کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی، جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے۔




















