ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا، خط کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تبادلے کی منظوری دیے جانے کے بعد سیکریٹری قانون کو آگاہ کیا گیا، سیکریٹری قانون نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروائیں جس میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط وکتابت اور نوٹیفکشنز شامل ہیں۔




















