Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے پر درجنوں طلبہ گرفتار

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے پر درجنوں طلبہ کو گرفتار لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے چیٹنگ کرنے والے طلبہ و طالبات کا کھوج لگا لیا گیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی نے کہا ہے کہ اطلاع تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے پرچے حل کروا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایٹا اسٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھادیا اور امتحانی عملے نے اپنے فون کا بلیوٹوتھ آن کرکے بلیوٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا۔

انیلا محفوظ درانی نے مزید کہا کہ نقل میںملوث طلبا و طالبات کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں