Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نقص امن کا خدشہ؛ وفاقی اردو یونیورسٹی آج اور کل بند رہے گی

کراچی: نقص امن کے خدشے کے تحت وفاقی اردو یونیورسٹی 13 اور 14 ستمبر کو بند رہے گی۔

رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نقص امن کے خدشے کے تحت آج اور کل دونوں کیمپس مکمل طور بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی ہے کہ یونیورسٹی میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں آئی ایس او اور انجمن طلباء اسلام کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں