علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے کے پرچے ری شیڈول کر دئیے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو عام تعطیل کے باعث 29 ستمبر کو ہونے والے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے پرچے کورس کوڈز نمبر 208 ،212، 355 اور 357 ری شیڈول کردئیے، اب یہ پرچے 6 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔
پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس، اوقات کار، امتحانی مراکز نئی تاریخ کے لیے کارآمد ہوں گے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے دوسرے مرحلے میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز)اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















