Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا

نگران کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

 خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کے طریقہ کار اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نگران کابینہ نے ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری دی ہے اور پچھلے ایم ڈی کیٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے معاملے پر آئی ایم ایز اسلام آباد بھیجے ہیں، سسٹم کو نقل سے محفوظ بنانے کے حوالے سے تجاویز لی جا رہی ہیں، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نقل سے ٹیسٹ دیں گے تو کس طرح اچھے معاشرے کی توقع کر سکتے ہیں، میرٹ کے مطابق ذہین بچوں کو مواقع دئیے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں