معذور طالب علم نعمان بشیر نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے، انہوں نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی سیکرٹری اسپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندے نے نعمان بشیر اور ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا۔
اس موقع پر نعمان بشیر نے کہا کہ وہ اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔
ہونہار طالبعلم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام بلند کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















