انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔
بورڈ حکام کے مطابق نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















