Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی؟ اہم خبر آگئی

پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں سرگودھا، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، پاکپتن، گوجرانوالہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، نکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم ، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں