Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرلز اسکولز میں بڑی پابندی عائد کر دی گئی

محکمۂ تعلیم خیبر پختونخوا نے گرلز اسکولز میں بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام گرلز اسکولز میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی پختونخوا حکومت نے تمام گرلز اسکولوں اور خواتین کے اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں