ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے 27 اکتوبر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحان میں نمبرز ختم کرتے ہوئے آئندہ سال سے گریڈ سسٹم رائج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے مطابق نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں کلاس نہم و انٹر پارٹ ون پر طریقہ لاگو کیا جائے گا۔ امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دی جائے گی۔
آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے، پنجاب بورڈ سندھ میں تعلیمی بورڈز کو گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرے گا۔
کمیٹی کے مطابق پورے ملک کے تعلیمی بورڈز میں یکساں طور پر گریڈنگ سسٹم نافذ ہو گا، نیا نظام رٹہ ختم کرنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















