میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجو کیشن بورڈز کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی ہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
فیسیں جمع کرانے کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا، شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 15 نومبر سے 12 دسمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 26 دسمبر سے 3 جنوری تک مقرر کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے تمام پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کو بر وقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















