بیروزگار آئی ٹی گریجویٹس کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے یونیورسٹیوں میں کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے معیار کو بہتر بنانے اور آئی ٹی انڈسٹری میں ان کی تقرری کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔
اجلاس میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، سی ای او اگنائٹ عاصم شہریار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اور نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل فائنل سمسٹر میں آئی ٹی کے طلباء کے معیار کی جانچ اور تقرری کے لیے معیاری ٹیسٹ کا انعقاد کریں گے۔
پی ایس ای بی ان طلباء کے بارے میں ڈیٹا مرتب کرے گا جو امتحان دیتے ہیں اور پاس کرتے ہیں۔ ایک انڈسٹری کوآپشن پروگرام کو فائنل سمسٹر میں شامل کیا جائے گا، جس کے تحت طلباء انڈسٹری میں کام کرنے اور گریجویٹ ہونے سے پہلے عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے 6 سے 9 کریڈٹ یونٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
پاشا ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء کی آئی ٹی کمپنیوں میں تعیناتی اور ان کے بعد ملازمت کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















