Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن کو عہدے سے ہٹا کر واپس لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

20جولائی 2023 کو انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے عہدے کی میعاد سے قبل سبکدوش ہونے پر لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن کو انٹر بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

جبکہ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین سکندر علی میر کو بھی عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جان محمد ملک کو بھی سیکریٹری اور ناظم امتحانات شہید بینظیر آباد بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر محکمے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں