پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی پابندی نہیں لگائی جا رہی۔
انہوں نے پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی۔




















