تعلیمی اداروں کے حوالے سے حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے تدارک کیلئے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو ہر صورت اپنی بسیں خریدنا ہوں گی۔
اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکولز 60 فیصد بچوں کو بس پر لانے کے پابند ہوں گے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اسکولز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسکولز کو بسیں خرید کر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر پالیسی بڑے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ پر لاگو ہوگی۔




















