وفاقی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے زیر نگرانی تمام اسکول اور کالجز 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری سے بحال ہوں گی۔




















