Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلبا کے لئے اہم خبر! تعلیمی اداروں میں اچانک موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

تعلیمی اداروں میں اچانک موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز میں 16 دسمبر سے 75 دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے، کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16 دسمبر سے 29  فروری تک ہوں گی۔