پہلی بار تعلیمی اداروں میں سردیوں کیلئے لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز میں 16 دسمبر سے 75 دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے، کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16 دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔




















