تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب سردی میں مزید اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع پر غور کر رہا ہے۔
دوسری جانب والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کی جائے۔
والدین کے مطالبے کے جواب میں محکمہ تعلیم نے کہا کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 18 دسمبر سے ہوا تھا جو اگلے سال کے آغاز تک جاری رہیں گی۔




















