پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسکول سے باہر 41 لاکھ بچوں کو واپس اسکول میں لانے کیلئے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 26.2 ملین بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے جبکہ سندھ میں 7.63 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
اجلاس میں وزیر تعلیم نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں 7.6 ملین نہیں 41 لاکھ بچے اسکوں سے باہر ہیں، 14.2 ملین بچوں میں سے 4.5 ملین بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 36234 پرائمری، 4730 پوسٹ پرائمری اسکول ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ پرائمری اسکول کیا جائے جبکہ چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے، ہر سال اسکولز کی اپ گریڈیشن کیلئے اے ڈی پی میں اسکولز شامل کریں۔




















