Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیصر عالم کو عہدے سے ہٹا کر کابینہ نے سید جنید اخلاق کو قائم مقام چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ تعینات کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے چار مختلف اداروں کو ایک کردیا جائے گا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن، اساتذہ کی ٹریننگ کو ایک ادارے میں ضم کردیا جائے گا اور نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محکمے کی سربراہ ہوں گی، وزیر تعلیم محکمے کے وائس چئیر پرسن ہوں گے، نصابی امور میں نجی اداروں کے لوگ بھی محکمے میں شامل کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دے دیں گے، کتاب بنانے والا پہلے استاد سے مشاورت کرے گا۔