انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
چیئرمین انٹربورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔
اس حوالے سے کل کمشنرکراچی کے ساتھ اجلاس ہو گا جس میں چیئرمین انٹر بورڈ، سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ اور جی ایم کے الیکٹرک شرکت کریں گے۔
چیئرمین انٹربورڈ امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کی شکایات اور دفعہ 144 کے اقدامات پر گفتگو کریں گے جبکہ کراچی انٹر کے امتحانات کے حوالے خط بھی ارسال کیا جائے گا۔




















