گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ایک بجے تک کھلیں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ نئے اوقات کار گرمیوں کی چھٹیوں تک فوری طور پر لاگو کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبہ و طالبات اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔
واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی ہے۔




















