Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی لمبی چھٹیاں؛ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے خبر آگئی ہے۔

اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ہیٹ ویو کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم جون سے 14 اگست تک تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

اس کے علاوہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے یکم جون تک اسکول کے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے، جمعہ کے روز صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک اسکول کھلیں گے۔