Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار امیتابھ بچن بھی نوازالدین صدیقی کی صلاحیتوں کے معترف

بھارت کے معروف اداکارامیتابھ بچن بھی اداکار نوازالدین صدیقی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

 بالی ووڈ کی فلم تین کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکار امیتابھ بچن سے اداکار نواز الدین صدیقی کے بارے میں  پوچھا گیا کہ وہ کسان ہونے کے باوجود کیسے متاثر کن صلاحیت کے حامل اور قابل احترام اداکار بن گئے؟

 سوال کے جواب میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’نوازالدین کی کہانی متاثر کن ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بے پناہ صلاحیت اور محنت کی وجہ سے وہ اس کے حق دار تھے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ایک اور وجہ ان کی پرفارمنس میں پائی جانے والی سادگی ہے اور یہی وہ ٹاسک ہے جو کسی اور اداکار کے لیے کافی مشکل ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، امیتابھ بچن

 امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ “آپ کسی کی صلاحیت کی جانچ اس کے کسان ہونے کی بنیاد پر نہیں کرسکتے۔ یہ سوال ہی غلط ہے، اس کا تو مطلب یہ ہوا کہ کسان اچھا تفریح و طبع فراہم کرنے والا نہیں بن سکتا‘۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نے بین الاقوامی طور پر مشہور فلم “گینگز آف واسع پور “(2012) اور “دی لنچ بکس” (2013) سے شہرت حاصل کی۔

اس کے علاوہ اتر پردیش میں پیدا ہونے والے نوازالدین اپنے گاؤں کے پہلے کیمسٹری گریجویٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔