Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کا بدتمیزی کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے بدتمیزی کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیا ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جہاں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’پٹھان‘ بےکار فلم ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔

اس کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

اس کے علاوہ معروف اداکار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج ہی احساس ہوا کہ ٹوئٹر پر 13 سال ہوچکے ہیں، آپ اور فین کلبز کی محبتوں کی وجہ سے یہ عرصہ بہت خوشگوار رہا۔

مزید پڑھیں:  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری