بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور کے موبائل کے وال پیپر نے میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور کو ٹی سیریز کے دفتر کے باہر دیکھا گیا جہاں سے ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
اس دوران ان کے مکمل لک کے باوجود جس چیز نے میڈیا کو متوجہ کیا وہ ان کے فون پر لگا ہوا وال پیپر تھا ۔ وال پیپر پر ان کے والد رشی کپور کی تصویر لگی دکھائی دے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر آمادہ
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ کینسر سے طویل جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 میں انتقال کر گئے تھے ۔
View this post on Instagram




















