Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے اداکارہ عرفی جاوید کو بہادر اور بے خوف قرار دیدیا

بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ نے اداکارہ عرفی جاوید کو بہادر اور بے خوف قرار دیدیا ہے۔

  حال ہی میں بھارتی سنگر اور ریپر ہنی سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ عرفی جاوید بہادر اور بے خوف لڑکی ہے جو اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارتی ہے، میرا خیال ہے کہ بھارت کی تمام لڑکیوں کو عرفی سے سیکھنا چاہیے ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

 انہوں نے کہا کہ مجھے ’ اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں ، میرا خیال ہے کہ انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ جو کرنا چاہے بغیر شرم اور جھجھک کے بغیر کلاس ، فیملی اور مذہب کی بندشوں کے کر گزرے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

واضح رہے کہ اداکارہ عرفی کو ان کے بولڈ لکس کی وجہ سے  مداحوں حتیٰ کہ سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں عرفی جاوید کو ایک فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کرتے دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس موقع پر انہوں نے سنہرے رنگ کا مکمل لباس پہنا ہوا تھا، ہلکے میک اپ اور زیورات میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔