Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی معروف اداکارہ نے مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کرلی

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل سے شادی کر لی ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں انہیں شادی کے کاغذات پر سائن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)

 ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے روپڑی تھیں۔

 اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ والدہ کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بگ باس مراٹھی کے سیزن 4 میں ہونے کے باعث اپنی والدہ کی صحت سے آگاہ نہیں تھی ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ ’والدہ کو برین ٹیومر اور کینسر تشخیص ہوا ہے، جیسے ہی بگ باس مراٹھی سے باہر آئی مجھے یہ خبر ملی تو میں ٹوٹ گئی، آپ سے نیک تمناؤں کی درخواست ہے‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں راکھی ساونت کے دوست عادل خان اور بھائی راکیش بھی نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ والدہ کینسر کی شکار ہیں، ہمیں تو ابھی پتا چلا کہ انہیں اس کے ساتھ برین ٹیومر بھی ہے۔

والدہ ٹیومر اور کینسر کی شکار، اسپتال میں زیرعلاج ہیں، راکھی ساونت روپڑیں

راکھی ساونت نے کہا تھا کہ ’والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا بایاں حصہ فالج زدہ ہے، اُن کے ٹیسٹ لیب بھیجے گئے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’والدہ کی رپورٹ جمعہ کو آئے گی، جس کے بعد پتا چلے گا کہ اُنہیں کتنی ریڈی ایشن کی ضرورت ہے، دراصل کینسر پھیپھڑوں تک پھیل چکا ہے، فی الحال آپریشن ممکن نہیں ‘۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ماں اسپتال میں ہے، وہ تندرست نہیں، ان کےلیے دعا کریں‘۔