پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اس وقت میں اور میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بیمار ذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا مہوش حیات کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بےعزتی کرنا ہے۔
View this post on Instagram
مہوش حیات نے کہا کہ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں، مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے باڈی گارڈز رکھ لیے؟
انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے، کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان چیزوں کو آگے پھیلانے والے بھی اس جرم کے مرتکب ہیں، یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے اپنی کونسی تصویر کو سیلفی آف دی ایئر قرار دیا؟
View this post on Instagram















