امریکا کی معروف ترین گلوکارہ Selena Gomez کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی باضابطہ واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے چند نہایت خوبصورت سیلفیوں کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے۔
کیپشن میں گلوکارہ نے مداحوں سے سوال کیا صبر کریں، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہوں؟
شئیر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس پوسٹ نے 50 لاکھ سے زیادہ لائکس جبکہ 30,000 سے زائد کمنٹس حاصل کرلیے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ معروف امریکی گلوکارہ پچھلے ایک سال سے انسٹاگرام سے غائب رہی ہیں۔
تاہم اس سال نیو ائیر کے موقع پر وہ دوبارہ انسٹاگرام پر دکھائی دیں۔
سیلینا گومز نے اپنی بہن کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں سیلینا گومز کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ آف لائن رہنے سے ان کی ذہنی صحت کافی بہتر ہوگئی تھی۔
گلوکارہ ماضی میں بھی اپنی ذہنی بیماری کی تشخیص، اداسی اور پریشانی کا اعتراف کرتی رہی ہیں۔




















