امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے کا انتقال ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
گلوکارہ لیزا میری پریسلے کو لاس اینجلس میں ان کی رہائش گاہ پر حرکت قلب بند ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ چل بسیں۔

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار ایلوس کی اکلوتی بیٹی تھیں، انہوں نے رواں ہفتے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ معروف امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے مائیکل جیکسن کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔















