پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت کئی شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھیجوادئیے۔
اداکار فیروز خان نے ان تمام افراد سے 15 دن کے اندر تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
اداکار نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں اس اقدام کی تصدیق بھی کی اور کہاکہ ان کی قانونی ٹیم نے ان تمام شخصیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا، جنہوں نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی۔
– Defamation Legal Notice Has Been Served By My Legal Team To Those For False and Baseless Allegations.
Sincerely yours; FK
— Feroze Khan (@ferozekhaan) January 17, 2023
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کو صارفین نے ’منفی انسان‘ قرار دیدیا؟ چونکا دینے والا انکشاف
اداکار کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، گلوکار عاصم اظہر، فرحان سعید،اداکار خالد عثمان بٹ، ہدایت کار مصدق ملک، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

View this post on Instagram

واضح رہے کہفیروز خان اورعلیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی؛ وجہ کیا؟















