Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

بھارت کی معروف اداکارہپریانکا چوپڑا کا پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے میں لکھا ہے کہ ‘ جوائے لینڈ  مزیدار فلم ہے، فلم کی ٹیم کو مبارک باد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا، اس فلم کو دیکھنا ضروری ہے‘۔

اس کے علاوہ پریانکا نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کے اداکار اور ٹیم کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 4 سال مکمل

فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

 فلم  جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈکے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جوائےلینڈ کو بہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل  ایک انٹرویو میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُنہیں ’کالی بلی‘ کے نام سے بھی پکارا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں مگر سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی نئی تصویر شئیر کردی

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا چوپڑا نے بتایا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کم عمری میں سوچا کرتی تھی کہ سیاہ رنگ خوبصورت نہیں ہوتا  اس لیے میں چہرے پر ٹالکم پاوڈر لگایا کرتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں اکثر اوقات محض تفریح کے لیے اُن کے خاندان والے بھی اُنہیں ’کالی‘ کہہ کر پکارتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)